۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
قربانی کرم

حوزہ / اربعین عوامی کمیٹی قم کے مسئول نے کہا: اربعین کیمپ کے آغاز کے بعد سے گذشتہ 18 دنوں میں 85ہزار زائرین اربعین حسینی کو قم المقدس کے مواکب میں رہائش وغیرہ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اربعین عوامی کمیٹی قم کے مسئول مہدی قربانی کرم نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں کہا: اربعین کیمپ کے آغاز کے بعد سے گذشتہ 18 دنوں میں 85ہزار زائرین اربعین حسینی کو قم المقدس کے مواکب میں رہائش وغیرہ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس عرصے کے دوران غیرملکی زائرین منجملہ پاکستان، آذربائیجان، میانمار، افغانستان اور ترکی سے 5800 زائرین نے بھی اربعین کیمپ میں رہائش اختیار کی ہے۔

انہوں نے کہا: ہمارا وژن 4لاکھ زائرین کی آمد، ان کے استقبال اور انہیں ممکنہ سہولیات کی فراہمی کے لئے آمادگی ہے۔ صوبہ قم کے موکبوں میں اربعین کیمپ کے دوران روزانہ 20 ہزار زائرین کی رہائش وغیرہ کی تیاریاں کی گئی ہیں۔

اربعین عوامی کمیٹی قم کے مسئول نے کہا: امام زادہ شاہ جمال الدین اربعین کیمپ سمیت قم شہر کے دیگر مقامات پر مختلف ثقافتی، صحت اور طبی، استقبالیہ اور سیکورٹی کے شعبوں میں 1500 خادم زائرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: "بیت الحسین" نامی پروجیکٹ، جو الحمد للہ دوسرے سال سے لاگو ہو رہا ہے، اس پروجیکٹ میں قم میں کے اندر 100 گھر زائرین اربعین کی خدمت میں موجود تھے اور آئندہ سال ان کی تعداد میں ان شاء اللہ مزید اضافہ ہو گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .